ابنا: اطلاعات کے مطابق اس معاہدے پر ایران و روس کےدرمیان ٹرانسپورٹ تعاون کے پانچویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کےاختتام پر دستخط ہوئے۔ ایران کے پلاننگ کمیشن کے نائب سربراہ اور نائب وزیر ٹرانسپورٹ سید علی لطفی اور روس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ الیگزینڈر داوید نکوف نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کی رو سے ایران اور روس روڈ اور ریل ٹرانسپورٹ نیز سمندری اور فضائي ٹرانسپورٹ میں تعاون کریں گے۔سید علی لطفی نے اس بارے میں بتایا کہ ایران روس ٹرانسپورٹ معاہدے کے نتیجے میں شمال جنوبی کوریڈور کو فعال بنایا جائے گا ، ٹرانزٹ ڈرائيوروں کو ویزا کی سہولتیں ملیں گي اور روس کی ولگا ندی کے راستے ایران کےکارگو جہاز بحیرہ اسود جاسکیں گے۔ادھر روس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ماسکو ایران کے سات مختلف شعبوں بالخصوص ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون برھانے کا خواہاں ہے اور اس معاہدے سے دونوں ملکوں کےتعلقات میں کافی فروغ آئے گا۔ .............
/169